تمپ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوزخمی ہوئے ہیں – بی ایل ایف

423

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کے قریب فوجی قافلے پرحملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ منگل کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپمیں زیارت کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکارہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ زیات چیک پوسٹ سے نکلنے والی فوجی قافلے کے راستے میں سرمچاروں نے ایک بارودی سرنگ بچھایاجس کی زد میں ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچاجس سے پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔