ویمن کرکٹر ورلڈکپ: آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

224

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا نے ساتویں بار ورلڈ کپ جیتا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے جس میں آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے 170 رنز جوڑے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 285 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی بیٹسمین نٹالی سکیور نے ناقابل شکست 148 رنز بنائے لیکن وہ آسٹریلیا کو ریکارڈ 7 ویں ٹائٹل جیتنے سے نہ روک سکی۔آسٹریلیا کی بالر جیس جوناسن (3/58) اور الانا کنگ (3/64) نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لیں۔

آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے کسی بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا قرار دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ساتویں بار ورلڈ کپ ونر بن گئی۔