رمضان کا چاند نظر آگیا کل پہلا روزہ ہوگا

572

رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور مضافات میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے کل سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا-

روایت ہلال کمیٹی کو لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہیں اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے اور  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔

خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ  ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔