گوادر اور پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

436

بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور پنجگور سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا گیا ہے۔

گوادر سے لاپتہ ہونے والے دوبھائی ہیں جنکی شناخت مصدق ولد محمد عصا اور عبدالعزیز ولد محمد عصا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

دونوں بھائیوں کو گذشتہ شب فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ کئے گئے دونوں بھائیوں کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے جان محمد بازار دشت ہے جو نقل مکانی کرکے گوادر میں آباد ہوگئے تھے۔

دریں اثنا پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روزفورسز نے کوئٹہ سے تربت جاتے راستے میں بس کو روک کر شاہ مراد ولد شکر سکنہ سنگ آباد تجابان کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔