کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ، فائرنگ سے دو افراد زخمی

619

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مزدا گاڈی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ناصر ولد فیض محمد سکنہ کراچی اور رحیم علی ولد انور علی سکنہ کراچی زخمی ہوئے ہیں۔

دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق تعمیراتی کمپنی سے ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے. ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔