پنجگور: مسلح افراد کے ہاتھوں دو افراد اغواء

490

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار دو افراد کو اغواء کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ضیاء اللہ ولد بابو نور اللہ اور دین محمد ولد محمد اسحاق سکنہ سوردو ہنجگور کے ناموں سے ہوئی ییں۔

پنجگور پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد دکان کے سامنے بھیٹے تھے کہ گاڑی میں سوار چار سے پانچ نامعلوم مسلح افراد انکو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے گئے۔

تاہم اغواء کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی اغواء کاروں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم ہوسکا۔