شہید صبغت اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی این ایم

308

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے پنجگور میں بی این ایم ممبر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی کارکنوں کے قتل عام اور بلوچ نسل کشی کا تسلسل قرار دیا۔ پروم ریش پیش میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کرکے صبغت اللہ ولد محمد الیاس کو شہید کیا۔ ہم انہیں اس عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز دو دہائیوں سے بلوچ سیاسی کارکنوں کے خلاف ایک کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں جس میں لوگوں کو ماورائے عدالت قتل اور جبری لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ اس قتل عام کا مقصد بلوچ قومی غلامی کو طول دینا ہے۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کو ظلم و جبر کے ذریعے زیادہ دیر تک زیر نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچ شہدا کا مشن آزاد بلوچستان کی جدوجہد جاری رہے گی اور ایک دن اپنی منزل کو پہنچے گی۔