کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی این اے

839

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے آج کوئٹہ سریاب مل ولی جیٹ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ تین موٹرسائیکلوں پر گشت کے دوران ہمارے سرمچاروں کے نصب کردہ ریمورٹ کنٹرول بم کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی میں مصروف تھے مذکورہ چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ایک منصوبہ کے تحت حملہ کیاگیا مذکورہ ڈیپارٹمنٹ ایم آئی کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا جو لاپتہ بے گناہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ فورس میں بھرتی سے گریز کریں اور عوام فورسز کے قافلوں سے دور رہیں ہم ان کو کبھی بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔