کوئٹہ: فورسز و خفیہ اداروں کا گھر پر چھاپہ، نوجوان لاپتہ

666

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے کوئٹہ مینگل اسٹریٹ پر واقع حاجی نثار احمد سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا-

فورسز نے چھاپے کے دؤران گھر سے ہارون ولید ولد حاجی نثار احمد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جبکہ فورسز نے گھر میں تھوڑ پھوڑ بھی کی ہے –

علاقائی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا جبکہ فورسز و خفیہ اداروں کے تشدد سے گھر میں موجود افراد زخمی ہوئے ہیں –