کردگاپ: کمسن بہن بھائی قتل

541

بلوچستان کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد نے دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کرکے ان کے مال مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والے بہن بھائی کی شناخت سات سالہ اسرار اور دس سالہ بی بی آمنہ ولد عبدالراؤف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بہن بھائی گذشتہ روز اپنے مال مویشی چرانے کے لئے میدانی علاقے میں گئے تھے اور لاپتہ ہوگئے، آج صبح ڈھونڈے پر دونوں بہن بھائی کی لاشیں ملی ہے۔

اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، دوسری جانب لیویز فورس نے کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قتل میں ملوث دو درندہ صفت قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزموں کو مستونگ منتقل کیا جارہا ہے۔