بمبور آپریشن میں قابض دشمن کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ مزار بلوچ

1031

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دن دس بجکر پندرہ منٹ سے بمبور اور گرد و نواح کے علاقوں میں قابض فورسز کی طرف سے جاری ہیں، جبکہ آپریشن میں تاحال قابض دشمن کو نقصان کا سامنا ہے

ترجمان نے کہا کہ قابض دشمن نے گذشتہ دن بمبور کے علاقے میں ہمارے تنظیم کے کیمپ کو بڑی تعداد میں زمینی فورسز اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے مدد سے گھیرنے کی کوشش کی ہمارے سرمچاروں نے عمدہ حکمت عملی کے تحت نا صرف دشمن کے محاصرے کو تھوڑا بلکہ قابض فوج کے ایس ایس جی کمانڈو حیدر عباس نامی آفیسر کو پانچ اہلکاروں سمیت ہلاک کیا اور ہمارے سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں پہ منتقل ہوگئے

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں تاحال قابض فورسز کے دستے موجود ہیں جن کو فضائی کمک بھی حاصل ہے، علاقے میں مواصلات کے تمام ذرائع منقطع ہیں، قابض فورسز کی اس آپریشن کی تفصیل بعد میں جاری کی جائیگی۔