گیس پائپ لائن کی حفاظت پر معمور اہلکاروں پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

349

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ربی میں سوئی سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی گیس پائپ لائن پر گشت کرنے والے فورسز اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج نے چاروں اطراف علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔