گوادر: سیکورٹی فورسز کی شہریوں کو بلاوجہ روکنے پر عوام سراپا احتجاج

380

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں منگل کی شب میرین ڈرائیور سید ہاشمی یادگار چوک پر ایم وی ٹی کے اہلکاروں کے رویے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے –

شہریوں کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے نام پر راہ چلتے لوگوں کو روک کر چیکنگ شروع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا-

شہریوں اور اہلکاروں کے درمیان گہماگہمی کے بعد حق دو تحریک کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور میرین ڈرائیو پر احتجاجاً ٹریفک کی روانی معطل کر دی –

آخری اطلاعات تک میرین ڈرائیو کے مقام پر احتجاج جاری ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے –

شہریوں کے مطابق گوادر شہر میں کئی سیکورٹی فورسز جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں –

شہریوں نے کہا کہ پولیس، ایف سی سمیت کسی بھی ادارے کو یہ حق نہیں کہ وہ معزز شہریوں کو راہ چلتے روک کر پریشان کریں –