مستونگ: گیس کمپنی پر دستی بم حملہ

583

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گیس کمپنی کے دفتر پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر میں نامعلوم افراد گیس کمپنی پر دستی بم حملہ کرکے فرار ہوگئے ہیں

تاہم حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوسکی ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔