کیچ: باپ بیٹے سمیت تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

383

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک کو تحصیل تمپ کے علاقے بالیچہ اور دو کو بالکتر ہنگول سے حراست میں لیا گیا ہے جن میں باپ بیٹے بھی شامل ہیں۔

بالیچہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت باہڈ ولد یعقوب جبکہ ہنگول سے لاپتہ ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت میا سبزل اور الیاس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے ہاہڈ کو 29 دسمبر 2021 کے شام 5 بجے کے وقت پاکستانی فورسز نے بالیچہ سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ بالگتر سے باپ بیٹوں کو 9 جنوری کو فورسز نے پگلانی ندی سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ پیش کاٹ رہے تھے ـ