ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ، سات افراد ہلاک و زخمی

525
file photo

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ کے مقام پر ہوا ہے۔

زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے اسپتال ذرائع نے دھماکہ کی زد میں آنے والے سات افراد کی تصدیق کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی چار افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے، دوسری جانب پانچ افراد زخمی ہیں مزید ہلاکت کا خدشہ بھی ہے۔

دھماکے کی زد میں آنے والوں کا تعلق سرکاری حمایت گروہ سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔