زامر بگٹی اور ان کی بیٹی جنت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی آر پی

364

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بلوچ رہنماء نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید گودی زامر بگٹی اور ان کی بیٹی شہید جنت کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید گودی زامر بگٹی اور شہید جنت کی شہادتیں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

بی آر پی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید گودی زامر بگٹی کو شہید کر کے ریاست نے سوچا کہ وہ نواب براہمدغ بگٹی کو کمزور کرینگے، مگر دشمن کو اندازہ نہیں کہ بلوچ کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے، ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے حقیقی وارث اُن کے نقشیںِ قدم کی پیروی کرتے ہوئے ہمہ وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور انہیں شہادتیں سے خوفزدہ کرنا دشمن کی بھول ہے اور انہیں ڈاڈائے قوم کی تاریخ کی جائزہ ضرور لینا چایئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی شہید گودی زامر اور شہید جنت کو اُن کے یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔