بولان: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں نوجوان حراست بعد لاپتہ

412

بلوچستان کے ضلع بولان سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عثمان ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بولان کے علاقے مشکاف سے حراست میں لیا گیا ہے۔

حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچ قوم پرست حلقے سی ٹی ڈی پہ الزام عائد کررہے ہیں کہ ماضی میں جو کام بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ایجنسیاں کرتے تھے وہی کام آج سی ٹی ڈی بھی کررہا ہے۔

قوم پرست حلقوں کے مطابق سی ٹی ڈی بھی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی طرح لوگوں کو ماورائے عدالت گرفتاریوں سمیت قتل میں بھی ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں میں کئی ایسے واقعات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں جہاں سی ٹی ڈی نے لوگوں کو مقابلے میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم بعد ازاں قتل ہونے والوں کی شناخت پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔