کیچ میں فورسز پر ایک اور حملہ

511

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز پر مزید ایک حملے کی اطلاعات ہیں۔ حملہ فورسز پر کیچ کے علاقے زامران نرمگ اور بگان کے درمیان قائم فورسز کی چوکی پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ کیچ کے علاقے میں چند ہی گھنٹوں کے اندر یہ تیسرا حملہ اس سے قبل مند اور ناصر آباد میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ناصر آباد حملے کے حوالے سے انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام نا بتانے کی شرط پہ دی بلوچستان پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور ایک شدید زخمی ہے جبکہ حملہ آور فورسز اہلکاروں کے بندوق اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اس حوالے سے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔