وزیرستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے فورس کا ایک اہلکار ہلاک

292

وزیرستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ وزیرستان کے ضلع شیوا میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے نائیک نور مرجان ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان ہلاک ہوگئے ہیں، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔