بلوچستان: ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

368
فائل فوٹو

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں روڈ حادثوں میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ ان حادثات میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں مسافر کوچ پتھر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ایگریکلچر فارم کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پتھر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کے بعد دیگر طبی سہولیات کے لئے حب اور کراچی منتقل کردیا گیا –

ایک اور واقعہ میں کوئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد محمد علی ولد لعل محمد، محمد عثمان دیگر ایک شخص جان کی با زی ہار گئے –

نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بعد ازاں انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا-

دریں اثناء ڈھاڈر بختیار آباد نیشنل ہائی ناصر آباد کے مقام پر ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں –