مستونگ میں فوجی قافلے پر حملہ کرکے 2اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

417

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مستونگ میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز جمعرات سرمچاروں نے مستونگ شہر میں واپڈ گرِڈ کے قریب پاکستانی فوج کی قافلے پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ قافلے میں شامل موٹرسائیکل شدید حملہ کی زد میں آئیں اور ان پہ سوار دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی فوج کے ٹھکانوں، گشتی گاڑیوں اور قافلوں سے دور رہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔