شمالی وزیرستان: فورسز و مسلح افراد کے مابین جھڑپ، چار اہلکار ہلاک

379

شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعہ وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا ہے جہاں آپریشن کے دوران مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ہونے والے اس آپریشن میں مسلح تصادم میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک اہلکار کی شناخت ذخااللہ کےنام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا کہ ان کی جوابی کارروائی میں سات آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ٹی ٹی پی کے کاروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف شمالی وزیرستان میں دس سے زائد حملے کئے گئے۔