کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف سریاب میں احتجاج، روڈ بلاک

141

کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سریاب مل اور کلی کمالو کے علاقہ مکینوں نےسریاب عوامی روڈ کو احتجاجاً بند کیا۔

احتجاج کے باعث شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اندرون بلوچستان سے آنےوالی ٹرانسپورٹ سریاب روڈ پر پھنس گئی۔

مظاہرین میں مردخواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک تھے، روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سریاب روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔