مستونگ: سکول وین حادثے کا شکار، متعدد بچے زخمی

114

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکول وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کھڈکوچہ کے علاقے ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب بچوں کو سکول سے واپس لے جانے والی وین اور وٹس گاڑی  کے درمیان  تصادم ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں سکول وین میں سوار متعدد بچے  زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے نواب غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 7 زخمی بچوں کو کوئٹہ ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا۔