کرونا کی نئی لہر دنیا کرکٹ پر اثرات چھوڑنے لگا

277

افریقی ریجن میں کرونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون’ آنے کے بعد جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ختم کردی۔

جنوبی افریقہ کےمطابق کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دونوں بورڈز نے مشاورت کرکے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان گزشتہ روز پہلا ایک روزہ میچ سنچورین میں کھیلا گیا تھا تاہم میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے زمبابوے میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر منسوخ کردیا تھا۔

میگا ایونٹ آئندہ برس نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے، تاہم نئے وائرس کے خطرے کی وجہ سے پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کو رینکنگ پر انحصار کرنا ہوگا۔