بلوچستان: فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک، سات زخمی

147
فائل فوٹو

بلوچستان میں فائرنگ و ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ان واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں-

پہلا ٹریفک حادثہ ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں پیش آیا جہاں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک جبکہ گاڑی میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے ہیں-

حادثے میں زخمی تین افراد پاکستانی فورسز کے اہلکار ہیں جنہیں طبعی امداد کے لئے قریبی سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ اس حادثے میں ہلاک شخص کی شناخت محمد بخش ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے –

دوسرا ٹریفک حادثہ قلات کے قریب پیش آیا ہے جہاں سرف گاڑی و مزدہ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ثناء اللہ نامی شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں –

قلات حادثے میں زخمی تین افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے –

فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے علاقے دکی میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ناصر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔