آواران میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

395

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے بزداد کلی میں پاکستانی فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے کولواہ ہی کے علاقے بزداد گند کور(ندی) میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جارہی رہیں گے۔