کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے چار کانکن ہلاک

331

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے تقریباً ستر کلو میٹر دور مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار کانکوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مارواڑ میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کے واقعے میں چار کانکن ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کانکوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق کوئٹہ جبکہ دو کا تعلق شانگلہ سے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں عنایت الرحمان ولد شفیق سکنہ کہو ڈھیری ‏اور گل حکیم شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔