طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں،یوکرین وزارت خارجہ

155

یوکرین نے افغانستان میں طیارہ ہائی جیک ہونے کی تردید کردی ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں یرکرین کا کوئی طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا، طیارے نے مشہید میں ری فلینگ کے بعد کیف کی جانب اڑان بھری تھی۔

متعدد غیر ملکی نیوز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں یوکرین کا مسافر طیارہ مسلح افراد کی جانب سے ہائی جیک کرلیا ہے اور اس کا رخ ایران کی جانب ہے۔

رپورٹس تھیں کہ طیارہ ہائی جیک ہونے کے بعد کابل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔