راہشون ادبی دیوان کا پہلا آن لائن اجلاس، تنظیمی کاموں کا جائزہ لیا گیا

185

راہشون ادبی دیوان بلوچستان کا پہلا آن لائن اجلاس ڈاکٹر لیاقت سنی کے سربراہی میں منعقد کی گئی اجلاس میں تنظیموں کاموں کا جائزہ لیا گیا –

اجلاس کے میزبان راہشون ادبی دیوان کے وائس چیئرمین اسرار شوہاز بلوچ تھے-

اس موقع پر اسرار شوہاز بلوچ نے اجلاس منعقد کرنے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گلوبل دور میں ہمیں انٹرنیٹ جیسے سہولیات سے فائدہ اٹھاکر اپنے کام کو اگے بھڑا سکتے ہیں جبکہ اجلاس میں موجود حسنین بلوچ نے گذشتہ اجلاس کے بعد تنظیم کی جانب سے کوئی بھی پروگرام منعقد نا کرنے پر تنقید کی-

اجلاس میں موجود راہشون ادبی دیوان کے سربراہ ڈاکٹر لیاقت سنی نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئندہ لائحہ عمل کتاب کلچر کو فروغ دینا اور کتاب دوستی کو عام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے –

اجلاس کے اخر میں رہنماوں کی جانب سے راہشون ادبی دیوان کے آئندہ لائحہ عمل تشکیل دی گئی –