بلوچستان: لیویز اہلکار فائرنگ سے زخمی، روڈ حادثے میں 3 افراد ہلاک

581

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے واقعہ میں لیویز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی اور 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور اس کا کلاشنکوف اپنے ہمراہ لے گئے۔

لیویز انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمالدینی روڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم دو فیلڈر کار سوار افراد نے لیویز اہلکار پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک فیلڈر کے ٹائر میں گولی لگی اور حملہ آور ایک فیلڈر کار چھوڑ کر فرار بونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے انتظامیہ نے تمام راستوں کو بند کرنے کے احکامات دیئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

بلوچستان میں لیویز اہلکارووں پر پے درپے حملے ہورہے ہیں۔ گزشتہ چند روز میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے قلات میں فائرنگ کرکے ایک لیویز آفیسر علی احمد مینگل کو قتل کردیا تھا اسی روز ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالرحمٰن نامی سابق لیویز اہلکار کو قتل کیا تھا۔

ان دونوں واقعات کے تصدیق مقامی انتظامیہ کرچکی ہے جبکہ لیویز اہلکاروں کے قتل کے وجوہات تاہم سامنے نہیں آسکے ہیں اور نا ہی انتظامیہ کی جانب سے ان کے قتل میں ملوث کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔

دریں اثناء ژوب ڈی آئی خان مرکزی شاہراہ پر تفریحی مقام سلیازہ جانے والے دو موٹر سائیکلوں میں تصادم حادثے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص 1 زخمی ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔