کوہلو میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا – بی آر جی

265

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے آج کوہلو اور بارکھان کے درمیان او ڈی جی سی ایل کے قافلے کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ اپنے کمپنی کی طرف جارہے تھے، دھماکے میں کمپنی کے انجینئروں اور ٹیکنیشن کے گاڑی کو خاص طور پر نشانہ بنایا جس سے تین انجینئرز اور دو ٹیکنیشنز ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں مصروف پاکستانی سمیت غیرملکی کمپنیوں پر حملوں میں شدت پیدا کریں گے جب تک وہ وسائل کی لوٹ مار سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔