بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن

260

بلوچستان کے پہاڑی سلسلے بولان کے مختلف علاقوں میں آج صبح پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن میں زمینی فوج سمیت گن شپ اور دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

فوجی آپریشن بزگر، جالڑی اور شاہرگ کے گردونواح میں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی الصبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوج اتاری گئی جبکہ فوج کے گاڑیوں کے قافلوں کو بھی مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بزگر، جالڑی اور گردنواح میں آباد لوگ بنیادی طور پر مالداری سے وابسطہ ہیں۔ تاہم دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

خیال رہے رواں سال کے اوائل میں بھی بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں 14 کے قریب افراد کو لاپتہ کیا گیا جبکہ مقامی افراد کے جھونپڑیوں اور جنگلات کو نذرآتش کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔