تربت: مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک

475

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا۔

نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں عبدالکریم ولد ملا محمد رحیم دشت لنگاسی کا رہائشی ہلاک ہوا ہے۔ حافظ عبدالکریم ایس ایچ او پسنی خالد دشتی اور اسپیشل برانچ تربت کے سب انسپکٹر حسین دشتی کے چھوٹے بھائی تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق پاکستانی حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز سے بتایا جاتا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔