بلوچستان: 2021 میں پولیو کا پہلا کیس

133

سال 2021 میں بلوچستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ کی یونین کونسل نمبر ایک سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے سے پولیو کی تشخیص کے لئے سیمپل چار فروری کو لیا گیا تھا۔

محکمہ کے مطابق پولیو کا شکار بچے کے والدین بچے کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔

یہ سال 2021 میں بلوچستان میں پولیو وائرس کا پہلا کیس ہے، گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس کے 25 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔