واٹس ایپ کے متبادل سمجھے جانے والے ’سگنل‘ ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا

155
پیغام رسانی کے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد صارفین نے متبادل ایپس سگنل اور ٹیلی گرام کا رخ کیا۔ تاہم ڈاؤن لوڈنگ بڑھنے پر میسیجنگ ایپ ’سگنل‘ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

گزشتہ شام کچھ صارفین نے شکایت کی کہ انہیں میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس پر کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سگنل کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کے اعلان کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔