سشانت سنگھ کی فلم عالمی فلم فیسٹول میں منتخب

82

بالی وڈ کے خودکشی کرنے والے  اداکار سشانت سنگھ اور شردھا کپور کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھچھورے‘ 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال اپنے گھر میں مردہ قرار پائے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

 اداکار کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’چھچھورے‘ آخری فلم تھی جو ان کی زندگی میں 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

اس فلم میں ان کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری تھے۔

اب اس فلم کو 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا رواں سال 16 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر گوا میں ہوگا۔