کوئٹہ میں پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل اے

390

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے آج کوئٹہ میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں بروری کے علاقے مسلم ٹاون عیسیٰ نگری میں قابض پاکستانی فوج کے فرنٹیئر کور کے ایک کانوائے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہماری جدوجہد آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیگی۔