افغانستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون صحافی جانبحق

208

افغانستان میں صحافیوں ک قتل  مختلف مسلح گروہوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار  کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انعکاس ٹی وی سے وابستہ خاتون صحافی  ملالی میوند کو اس کے ڈرائیور سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

ننگرہار گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملالی میوند آج صبح گھر سے دفتر جارہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے ڈرائیور کو قتل کردیا ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں بھی آزادی ریڈیو سے وابستہ صحافی الیاس داعی کو مقناطیسی بم دھماکے کے نشانہ بناکر قتل کیا گیا ۔

افغانستان میں جاری حالیہ دو دہائی کے جنگ میں اب تک ملکی و غیر ملکی متعدد صحافی مارے جاچکے ہیں ۔