کیچ: بلیدہ میں پانچویں روز آپریشن جاری

279

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی پانچویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاڑین اور گردونواح میں آپریشن کے دوران فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیا جن میں فضل، رگام اور عبدالکریم شامل ہیں، مذکورہ افراد کو فورسز نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آپریشن میں زمینی فوج کے ہمراہ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہی ہے جنہوں نے مختلف علاقوں میں شلنگ کی تاہم جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات آنا باقی ہے۔

حکومتی حکام کی جانب سے تاحال فوجی آپریشن کے حوالے سے کچھ نہیں گیا ہے۔

واضح رہے گوادر، بلیدہ اور پنجگور کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دنوں فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا اس دوران پنجگور سے بھی ایک شخص کو فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔