نصیر آباد: فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک، لاش برآمد

322

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے جن کی شناخت پلیا خان اور محمد دین مندرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ہی برادری کے دو گروہوں میں دشمنی کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کی گرفتاری کے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

دریں اثناء اوستہ محمد کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو اوستہ محمد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاش مسخ ہونے کے باعث ناقابل شناخت بتائی جارہی ہے۔