جنوبی وزیرستان: حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

409

جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے پش زیارت میں حملے میں 2 فورسز اہلکار ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔ حملے میں ایک فورسز اہل کار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلمان شوکت شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد علاقے میں فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔