بھارتی ویب سیریز’دہلی کرائم’ نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

102

انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں ‘بہترین ڈراما سیریز’ کا ایوارڈ گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ‘گینگ ریپ’ کی سیریز ‘دہلی کرائم’ کو دیا گیا۔

اس سے قبل بھارتی سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہےکہ کسی بھارتی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

دہلی کرائم’ کی کہانی 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بس میں ‘گینگ ریپ’ کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

دہلی کرائم سریز سات حصوں پر مشتمل ہے جسے گزشتہ برس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا،اس کے مصنف اور ہدایتکار رچی مہتا ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shefali Shah (@shefalishahofficial)