کوئٹہ: پولیس اہلکار کی فائرنگ، راہگیر زخمی

225

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار راہگیر زخمی ہوگیا۔

ٹی بی پی نمائندہ کوئٹہ نے بتایا کہ واقعہ زرغون روڈ فلائی اوور کے قریب پیش آیا جہاں ناکے پر موجود اہلکار نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سرکی روڈ کا رہائشی شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی شخص کو کمر میں گولی لگی ہے جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکے پر ماجود اہلکار نے مذکورہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سوار کے نہیں رکنے پر فائرنگ کی گئی۔

رواں سال فروری میں اسی نوعیت کے فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ میں پرنس روڈ پر ایک مسجد کے سامنے پیش آیا۔

مذکورہ واقعے میں پولیس اہلکار کے فائرنگ کے نتیجے میں کوئٹہ کا رہائشی 25 سالہ سردار ولی جانبحق ہوا۔ واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل مہدی کو گرفتار کرلیا گیا جن پر مقدمہ چلایا گیا تاہم گھر کے واحد کفیل سردار ولی کے لواحقین  حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے رہیں۔