پنجگور اور حب سے دو افراد کی لاشیں برآمد

151

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور صنعتی شہر حب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے کہن زنگی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد نیاز ولد محمد ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

دریں اثناء حب کے نواحی علاقہ ساکران اٹک سمینٹ فیکٹری کے قریب پہاڑی دامن سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت 56 سالہ صابر ولد غلام ربانی سکنہ ملیر کراچی اور مستقل پتہ مانسہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو مزدوری کرتا تھا۔

پولیس نے نعش حب ہسپتال منتقل کردی۔ جس کے بعد متوفی کی نعش اسکی اہلیہ اور بیٹے کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بارے میں مزید تحقیقات کی جاری ہے۔