خضدار اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

180

بلوچستان کے ضلع خضدار اور دارالحکومت کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے جن میں سے کی ایک شناخت ہوگئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں لیویز حکام کو اطلاع ملی کہ بدوکشت گڈ میدان کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس پر لیویز لائن آفیسر کی سربراہوئی میں لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت خیر محمد ولد دین شیخ سکنہ نورگامہ زہری کے نام سے ہوئی۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

دریں اثناء دارالحکومت کوئٹہ میں مین سٹی نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

منگل کو کوئٹہ کے مین سٹی نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص نشے کا عادی لگ رہا ہے تاہم اس سلسلے میں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔