تربت: انسانی حقوق کے کارکن طیبہ بلوچ کے والد قتل

591

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ کے واقعے میں انسانی حقوق کے کارکن طیبہ بلوچ کے والد حنیف چمروک جانبحق ہوگئے۔

مقتول حنیف چمروک بلوچی زبان کے فنکار تھے جنہیں گذشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

واقعہ تربت کے علاقے سنگانی سر میں پیش آیا جہان گھر کے قریب مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی۔

طیبہ بلوچ گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی ہے۔ وہ ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان (ایچ آر سی بی) کے ساتھ منسلک ہے۔

حنیف چمروک کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔