کوئٹہ و سبی میں زلزلے کے جھٹکے

328

اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان کے دو اضلاع کوئٹہ اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 43 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اب تک کی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔