مشکے: پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ، 4 افراد جانبحق 

730
File Photo

بلوچستان کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں چار افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

جانبحق افراد کی لاشیں آج دوپہر کے وقت سول اسپتال مشکے منتقل کردیئے گئے ہیں۔

مذکورہ افراد کی شناخت سکندر ولد لالہ ابراہیم، مسلم ولد محمد حسین، لیاقت ولد ملاعبدالقادر اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم سے بتایا جاتا ہے جبکہ ان میں آزادی پسند بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا ایک بھتیجا اور دو بھانجے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔